ہرات

ہرات کو بجلی کی فراہمی کے لیے ترک کمپنی کے ساتھ ہوا سے بجلی بنانے کا معاہدہ کیا۔ ڈاکٹر فاروق اعظم

ہرات کو بجلی کی فراہمی کے لیے ترک کمپنی کے ساتھ ہوا سے بجلی بنانے کا معاہدہ کیا۔ ڈاکٹر فاروق اعظم

 

ہرات: وزارت پانی و توانائی کے مشیر ڈاکٹر فاروق اعظم نے صوبہ ہرات کے سرمایہ کاروں سے ملاقات کی اور ملک کی اقتصادی ترقی اور صوبے کے اقتصادی اور جغرافیائی محل وقوع اور یہاں سرمایہ کاری کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں ہرات کے سرمایہ کاروں نے مذکورہ صوبے میں سیکورٹی صورتحال پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور سرمایہ کاری کے معاملات کی بہتری کے لیے مزید بجلی کی درخواست کی۔

وزارت پانی و توانائی کے مشیر نے ان سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ وزارت پانی و توانائی اندرونی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے صوبہ ہرات کو بجلی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

جس کئ لیے ہم نے صوبہ ہرات میں ترک کمپنی 77 کے ساتھ ہوا کے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ۔ کمپنی کو کوئلے، شمسی اور ہوا کے ذرائع سے بجلی بنانے پر سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔