ہلمند،مرکز اور چوکی سے دشمن فرار، حملے و دھماکے، ٹینک تباہ

صوبہ ہلمند ضلع سنگین میں کٹھ پتلی فوجوں نے یونٹ اور چوکی کو مجاہدین کی ممکنہ حملوں کی خوف سے چھوڑ کر فرار، جبکہ گرشک اور ناوہ اضلاع میں دشمن پر حملہ اور دھماکہ ہوا۔ تفصیل کے مطابق جمعہ کے روز 2015-12-18 مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کے لگ بھگ ضلع سنگین کے […]

صوبہ ہلمند ضلع سنگین میں کٹھ پتلی فوجوں نے یونٹ اور چوکی کو مجاہدین کی ممکنہ حملوں کی خوف سے چھوڑ کر فرار، جبکہ گرشک اور ناوہ اضلاع میں دشمن پر حملہ اور دھماکہ ہوا۔

تفصیل کے مطابق جمعہ کے روز 2015-12-18 مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کے لگ بھگ ضلع سنگین کے بازار کے قریب  واقع فوجی مرکز اور دفاعی چوکی کو بزدل دشمن نے مجاہدین کی ممکنہ حملوں کی خوف سے چھوڑ کر فرار ہوئے اب وسیع علاقہ پر مجاہدین کا کنٹرول ہے۔

دوسری جانب ضلع گرشک سے اطلاع ملی ہے کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے کے لگ بھگ زنبلی کے علاقہ کے خڑنیکہ کے مقام پر واقع اہم فوجی یونٹ پر مجاہدین نے ہلکے وبھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جو دشمن کے لیے جانی ومالی نقصانات کا سبب بنا تا ہم اطلاع آنے تک تفصیل موصول نہ ہوسکا۔

جہادی ذرائع نے ضلع ناوہ سے اطلاع دی کہ جمعہ اور سنیچر کی در میانی شب مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کے لگ بھگ شگلن روڈ کے علاقے میں فوجی ٹینک مجاہدین کی نصب شدہ بم سے ٹکراکر تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا، لیکن تفصیل فراہم نہ ہوسکا۔