ہلمند

ہلمند میں رمضان کپ کرکٹ مقابلے اختتام پذیر

ہلمند میں رمضان کپ کرکٹ مقابلے اختتام پذیر

 

کابل( بی این اے ) ہلمند کے مرکزی اسٹیڈیم میں رمضان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ صمیم کرکٹ کلب کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

ہلمند کے کرکٹ منیجر محمد ذاکر عمری نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ اس صوبے میں 10 ٹیموں کے درمیان 10 میچوں پر مشتمل کرکٹ مقابلے 12 روز قبل شروع ہوئے تھے جس صمیم اور سپر آرین کی ٹیموں نے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

صمیم کلب نے ٹاس جیت کر مقررہ 10 اوورز میں سپر آرین کلب کو 120 رنز کا ہدف دیا تاہم مخالف ٹیم ہدف پورا نہ کر سکی اور 12 رنز سے ہار گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخر میں کھیل کے بہترین کھلاڑیوں کو تحائف اور انعامات بھی دیئے گئے۔