ہلمند

ہلمند میں 10 لاکھ افغانی کی لاگت سے گرین بیلٹ کی تعمیر کا آغاز

ہلمند میں 10 لاکھ افغانی کی لاگت سے گرین بیلٹ کی تعمیر کا آغاز

 

کابل(بی این اے) صوبہ ہلمند کے مرکز لشکر گاہ شہر کے پانچویں ضلع میں پرانا بوغرا سے شملانئ بوغرا تک 1390 میٹر طویل گرین بیلٹ کی تعمیر شروع ہو گئی ہے۔

اس پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر لشکرگاہ میونسپل کمیٹی کے پریس آفیسر محمد طاہر ابشار نے بتایا کہ یہ گرین بیلٹ چار ماہ کی مدت میں 1 ملین افغانی کی لاگت سے لشکرگاہ میونسپلٹی کے فنڈ سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ گین بیلٹ کی تعمیر سے سڑک دو رویہ ہوجائے گی اور ٹریفک حادثات کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔

یاد رہے کہ لشکرگاہ میونسپلٹی نے حال ہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں کئی تعمیراتی منصوبوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جن پر تیزی سے کام جاری ہیں۔