کابل

ہم افغانستان میں چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں: مولوی عبدالکبیر

ہم افغانستان میں چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں: مولوی عبدالکبیر

 

رئیس الوزراء کے معاون سیاسی نے آج دو چینی تاجروں مسٹر وو اور مسٹر کانسٹنٹ سے ملاقات کی۔ ان تاجروں نے افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں بہتری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتصادی میدان میں افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ترقیاتی منصوبوں کے لیے راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ چینی کمپنیاں اور تاجر امارت اسلامیہ کے تعاون سے تعمیر نو بالخصوص سڑکوں اور شاہراہوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
مولوی عبدالکبیر نے ان تاجروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ سرمایہ کاروں کے لیے ضروری سہولیات پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ افغانستان چینی تاجروں کی سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے ہم چینی کمپنیوں اور تاجروں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔