کابل

ہم چابہار بندرگاہ کے ذریعے افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں: بهارتی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان

ہم چابہار بندرگاہ کے ذریعے افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں: بهارتی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان

 

کابل ( بی این اے ) وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے بھارت کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان جی پی سنگھ نے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں افغانستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی اور ٹرانزٹ امور پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں جی پی سنگھ نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ بھارت نے گزشتہ ڈھائی برسوں میں افغانستان کو مختلف شعبوں میں انسانی امداد فراہم کی ہے۔
انہوں نے امارت اسلامیہ کی افغانستان میں منشیات، داعش اور بدعنوانی کے خلاف موثر اقدامات کو سراہا اور کہا کہ بھارت افغانستان کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور چابہار بندرگاہ کے ذریعے تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔
اسی دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ امارت اسلامیہ بھارت کی انسانی امداد پر شکر گزار ہے اور اپنی متوازن خارجہ پالیسی کے مطابق خطے کے ایک اہم ملک کے طور پر بھارت کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے بھارت کے خصوصی نمائندے سے افغان تاجروں، مریضوں اور طلباء کو ویزے کی فراہمی سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔