کابل

ہم چین اور افغانستان کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چینی سفیر وانگ یو

ہم چین اور افغانستان کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چینی سفیر وانگ یو

 

کابل: ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے وزیر حمد اللہ نعمانی نے گزشتہ روز افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو سے اپنے دفتر میں ملاقات کی اور مختلف تعمیراتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نعمانی نے کابل میں نیلہ باغ پراجیکٹ کے رکے ہوئے کام کو دوبارہ شروع کرنے اور پایہ تکمیل تک پہنچانے کی درخواست کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ مذکورہ منصوبے سے متعلق تمام ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو معاہدے میں درج ہیں۔
خبر کے مطابق گزشتہ ہفتے انہوں نے اس منصوبے کے ادھورے کام کا دورہ کیا اور وہاں بجلی اور سیکورٹی کے شعبوں میں مسائل کو حل کیا۔
وزارت ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے سربراہ نے چینی سفیر سے
درخواست کی کہ وہ چینی سرمایہ کاروں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں۔
ساتھ ہی افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔ چین اور افغانستان کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط اور وسعت پائیں گے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے مثبت کردار پر زور دیا۔