کابل

ہم کسی کو بھی امارت اسلامیہ کے خلاف عسکری اور سیاسی نقل و حرکت کی اجازت نہ دیں گے:ترک سفیر

ہم کسی کو بھی امارت اسلامیہ کے خلاف عسکری اور سیاسی نقل و حرکت کی اجازت نہ دیں گے:ترک سفیر

کابل(بی این اے )
نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے کابل میں ترکی کے سفیر جنک اونال نے ملاقات کی۔
باختر نیوز کو دی گئی معلومات کے مطابق؛ اس ملاقات میں ترک سفیر نے افغانستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترک تاجر افغانستان میں کان کنی، بجلی اور زراعت میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی افغانستان کے ساتھ تعلیمی شعبے میں ہر قسم کی تعاون کے لیے تیار ہے۔
ترک سفیر نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک کسی کو بھی امارت اسلامیہ کے خلاف ترکی میں عسکری اور سیاسی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دیں گے۔
مولوی عبدالکبیر نے اپنی گفتگو میں افغانستان کے ساتھ تعاون پر ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ کی آمد کے بعد ترک سرمایہ کاروں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کے اچھے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات اور خطے میں اقتصادی اور راہداری تعلقات کو وسعت دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
نائب وزیراعظم نے امارت اسلامیہ کے خلاف عسکری اور سیاسی نقل و حرکت کی اجازت نہ دینے کے موقف پر ترکی کا شکریہ ادا کیا، اور انہوں نے مزید کہا کہ اب ملک میں تمام شہری پرامن طور پر زندگی بسر کررہے ہیں۔