کابل

ہنگامی روک تھام کے 120 منصوبے نافذ کیے گئے ہیں اور 965,289 خاندانوں میں انسانی امداد تقسیم کی گئی ہے۔وزارت پبلک افیئرز 

ہنگامی روک تھام کے 120 منصوبے نافذ کیے گئے ہیں اور 965,289 خاندانوں میں انسانی امداد تقسیم کی گئی ہے۔وزارت پبلک افیئرز 

سالانہ کارکردگی رپورٹ

کابل : الامارہ اردو
وزارت پبلک افیئرز کے حکام نے میڈیا سینٹر میں حکومتی احتساب پروگرام کے تحت پریس کانفرنس کے دوران وزارت کی ایک سالہ سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔

مذکورہ وزارت کے حکام نے پریس کانفرنس کے دوران کہا: “گذشتہ سال اقوام متحدہ کے دفاتر، قومی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے ملکی سطح پر حفاظتی دیواروں کی تعمیر، ندیوں اور نہروں کی صفائی، سڑکوں اور کینالز کی تعمیر، آبادکاری اور گیبیئن دیواروں کے 120 چھوٹے پراجیکٹس پر عمل درآمد کیا گیا۔
مذکورہ وزارت کے حکام نے مزید کہا: “گذشتہ سال عطیہ دینے والے ممالک، اقوام متحدہ کے دفاتر، قومی اور بین الاقوامی تنظیموں، رفاہی اداروں اور افراد کے تعاون سے  قدرتی اور غیر قدرتی آفات سے متاثرہ 9 لاکھ 65 ہزار 289 خاندانوں میں خوراکی و غیر خوراکی اشیا کے علاوہ نقد امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔
علاوہ ازیں صوبہ پکتیکا اور خوست میں آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں جان بحق اور زخمیوں کے ورثا کے لیے سرکاری بجٹ سے 160 ملین افغانی دیے گئے ہیں۔
مذکورہ وزارت کے حکام کے مطابق ملک کے 11 صوبوں میں آفات سے متاثرہ حساس علاقوں کا جائزہ اور سروے کرنا، پچھلی موسم سرما میں دور دراز علاقوں تک 900 کلومیٹر سڑکوں اور راستوں کو برف سے صاف کرنا، بارودی سرنگوں اور غیر پھٹنے والے ہتھیاروں سے آلودہ 65 مربع کلومیٹر زمین نشان زد کرکے اس کی صفائی کرنا، قدرتی آفات اور نہ پھٹنے والے ہتھیاروں کے بارے میں دس لاکھ لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا، 3 لاکھ خاندانوں کے لیے خوراکی و غیر خوراکی اشیا، ادویات اور دیگر امداد دلوانا، قدرتی آفات سے تباہ ہونے والے 25 ہزار 293 مکانات کی مرمت گذشتہ سال میں وزارت کی دیگر سرگرمیوں میں سے ہیں۔
اس کے علاوہ پانچ سالہ سٹریٹجک پلان کو حتمی شکل دینا اورقومی حادثوں کے انتظام کے انفارمیشن سسٹم کی ترقی رواں سال کے لیے مذکورہ وزارت کے اہم منصوبوں میں شامل ہیں۔