کابل

120 ملین افغانی کے عوض ملک کی تین کانوں کے معاہدوں پر دستخط

120 ملین افغانی کے عوض ملک کی تین کانوں کے معاہدوں پر دستخط

 

کابل ( بی این اے ) وزارت معدنیات و پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور کی ہدایت پر ضلع خاص روزگان کے علاقے کندلان کے بلاک بی کے سنگ مرمر کی کان، مہترلام کے علاقے پنج پائی کی گرینائٹ اور صوبہ ہرات کے ضلع گزرے کے علاقے پیر سرخ کی جپسم کی کانیں کامیاب بولی کے بعد 120 ملین افغانی کے عوض تین ملکی کمپنیوں کو ٹھیکے پر دے دیے گئے۔

اس بولی میں حفیظ عالم یار مائننگ کمپنی نے فی ٹن 1650 افغانی کی رائلٹی کے ساتھ کندلان کے علاقے میں واقع ماربل کی کان کی بولی کی فاتح قرار پائی۔ اسی طرح الافضل انٹرنیشنل ایکسٹریکٹو کمپنی نے صوبہ لغمان، کے ضلع مہترلام کے گرینائٹ کی فی ٹن 440 افغانی کی رائلٹی کے ساتھ فاتح قرار پائی اور صوبہ ہرات کے ضلع گزرہ کے علاقے پیر سرخ میں افغان ایکو ایکسٹریکٹیو کمپنی نے جپسم کی فی ٹن 1120 افغانی کی رائلٹی کے ساتھ بولی کی فاتح قرار پائی۔
یاد رہے کہ ان کانوں میں 120 افراد روزگار فراہم ہوگا۔
آخر میں وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے کہا: رائلٹی کے علاوہ، بولی جیتنے والی کمپنیاں سماجی خدمات، ماحولیاتی تحفظ اور معدنیات استخراج کے شعبوں میں اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی پابند ہیں۔