ہرات

17 تھائی سیاحوں کی ہرات آمد

17 تھائی سیاحوں کی ہرات آمد

 

کابل ( بی این اے ) ہرات کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ 17 تھائی سیاح تاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیر کے لیے ہرات آئے ہیں۔
ڈائریکٹر سیاحت محکمہ اطلاعات و ثقافت ہرات، مولوی رحمت اللہ محمدی نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایاکہ: ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے تاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیر میں محکمہ سیاحت ہر قسم کا تعاون فراہم کرتی ہے۔
ہرات آنے والے تھائی سیاحوں کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بہت سے قدرتی مناظر اور قدیم سیاحتی مقامات ہیں لیکن بدقسمتی سے افغانستان سے باہر ہمیں غیر ملکی میڈیا میں اس طرح نہیں دکھایا جاتا۔
انہوں نے امارت اسلامیہ کے سیکیورٹی حکام کی جانب سے ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ افغانستان میں بہت سی تاریخی آثار ہیں۔ دنیا بھر سے سیاحوں کو اس ملک کا دورہ کرنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ ہرات آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور محکمہ اطلاعات و ثقافت کا شعبہ سیاحت اس صوبے میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔