26 دلو سوویت یونین کی شکست کے حوالے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

26 دلو بمطابق 15 فروری وہ دن ہے،جب افغانوں نے اپنے متعال رب جل جلالہ کی نصرت سے دنیا کے عظیم مادی قوت کو سرنگوں کیا  اور ساتھ ہی خلق اور پرچم کے نام سے اس کے حلقہ بگوشوں کو دنیا کے سامنے ذلیل اور شرمندہ لا کھڑا کیا۔ یہ 1367 ھ ش بمطابق 1989ء […]

26 دلو بمطابق 15 فروری وہ دن ہے،جب افغانوں نے اپنے متعال رب جل جلالہ کی نصرت سے دنیا کے عظیم مادی قوت کو سرنگوں کیا  اور ساتھ ہی خلق اور پرچم کے نام سے اس کے حلقہ بگوشوں کو دنیا کے سامنے ذلیل اور شرمندہ لا کھڑا کیا۔

یہ 1367 ھ ش بمطابق 1989ء دلو کی 26 اور فروری کی 15 تاریخ تھی، جب سوویت یونین کی آخری فوجی نے افغانستان سے دریائے آمو کے پل کو عبور کرلیا اور اس سے ہماری مجاہد ملت نے ایک عظیم استعماری بلاک کی زندگی کی کشتی کو غرق کردی۔

اس دن دنیا کے سب سے خالی ہاتھ اور مظلوم ملت نے سرخ ریچھ کے اس وحشی قوت کو ختم کردی، جس نے اپنے اہداف تک پہنچنے کی غرض سے اپنی بھرپور قوت سے ہمارے ملک میں چند بےضمیر حامیوں کے ہمراہ ایسے جرائم سرانجام دیے،جن کی زبان سنانے اور کان سننے سے غاجز ہیں۔

وطن عزیز پر سوویت یونین اور اس کے داخلی کاسہ لیسوں کی فوجی اور نظریاتی جارحیت تین دہائیوں کے بحرانوں اور مصائب کا آغاز تھا،اب 31 برس کے بعد ملک میں جو مصائب اور ناگفتہ حالات مشاہدہ کر رہے ہیں، اسی کمیونسٹ منحوس بحران سے براہ راست وابستہ ہے۔

اگر موجودہ استعمار اور خاص کر نیٹو اور اس کے متحدین کچھ ہوش اور عقل رکھے، تو انہیں سوویت یونین اور اس کے ملکی غلاموں کی شکست سے عبرت لینا چاہیے۔

اگر وہ بھی اپنی جارحانہ اور غلامانہ مؤقف پر اصرار کررہا ہے،بلاشبہ اسی عار اور شکست سے روبرو ہونگے، جس سے کمیونزم کے پیروکار دوچار ہوئے تھے اور انہیں ہر سال عار کے طور پر 26 دلو یاد لائی جارہی ہے۔

یہ عظیم اور تاریخی دن اور واقعہ ثابت کرتی ہے کہ افغانستان اور افغان ملت پر اجنبی افکار ماننے اور اس جہاد پرور ملک کو مستعمرہ بنانے کے لیے ہر قسم کی مادی کوشش زر، زور اور دھوکہ نتیجہ خیز نہیں ہوتی۔

اس حال میں امارت اسلامیہ 26 دلو سوویت یونین کی فوجی جارحیت اور کمیونزم نظریہ سے ملک کا نجات دہندہ دن سمجھتی ہے اور اس آزادی پر فخر کرتی ہے،سابقہ اور موجودہ جہاد کے شہداء کی مقدس آرزوؤں کی وارث کے طور پر وعدہ رتی ہے کہ اس مرتبہ امریکی جارحیت اور شر سے ملک کو نجات دیگی اور اس مایہ ناز ملت کی عزت و وقار کا ایک بار پھر اعادہ کریگی۔ ان شاءاللہ تعالی

امارت اسلامیہ اس حال میں 26 دلو کی مناسبت سے اپنی ملت کو مبارک باد پیش کرتی ہے اور یقین رکھتی ہے کہ رواں جہاد کی برکت سے شہداء، یتیموں، معذروں اور مہاجرین کی آرزو پوری ہوجائیگی  اور یہ مصیبت زدہ ملت ایک بار پھر اپنے عظیم رب تعالی کی نصرت سے موجودہ بحرانوں سے نجات پائے گا۔

وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى اللَّـهِ بِعَزِيزٍ

امارت اسلامیہ افغانستان

21 جمادی الثانی 1441ھ ق

26 دلو 1398 ھ ش

15 فروری 2020 ء