کابل

27 دسمبر، افغانستان پر سویت یونین کی جارحیت کے دن پر امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلامیہ

27 دسمبر، افغانستان پر سویت یونین کی جارحیت کے دن پر امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلامیہ

بسم الله الرحمن الرحيم
آج سے 44 سال قبل 27 دسمبر 1979 کو سویت یونین نے افغانستان پر جارحیت کی۔ افغانستان کے مسلمان عوام اور غیور ملت کسی جارح قوت کی جارحیت تسلیم نہیں کرتی، اس لیے افغان عوام نے سویت یونین کی افواج کے خلاف وسیع پیمانے پر جہاد کا آغاز کیا۔ دس سال کے عرصے میں اللہ تعالی کی خصوصی نصرت اور افغان مجاہد عوام کی قربانیوں کی بدولت سویت یونین کو شکست فاش دے دی۔ امارت اسلامیہ افغانستان اپنی قوم کی جانب سے سابق سوویت یونین کے حملے کی مذمت کرتی ہے اور ان کے خلاف افغان عوام کے جہاد اور جدوجہد کو سراہتی ہے۔
افغانستان کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور کسی دوسرے ملک کو بھی اپنے حقوق غصب کرنے اور ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا۔ ایک اسلامی قوم ہونے کے ناطے افغان عوام اسلامی اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے دنیا کے ساتھ اچھے اور مضبوط تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، جس میں کسی کو نقصان پہنچنے کا کوئی امکان نہ ہو۔
امارت اسلامیہ افغانستان تمام پڑوسی اور دور کے ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ اسلامی اصولوں کے مطابق اچھے اور مضبوط تعلقات کے قیام اور ان کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ خطے اور دنیا میں امن و خوشحالی کی طرف قدم بڑھایا جا سکے اور ماضی کی جنگوں کی وجہ سے پیدا ہونے والا عدم اعتماد ختم ہو۔
امارت اسلامیہ افغانستان
۱۴۴۵/۶/۱۴هـ ق
١٤٠٢/١٠/٦هـ ش ـ 27/12/2021م