کابل

53 ملین ڈالر کی لاگت سے خواف-ہرات ریلوے لائن کے چوتھے سیکشن کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط

53 ملین ڈالر کی لاگت سے خواف-ہرات ریلوے لائن کے چوتھے سیکشن کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط

 

کابل( الامارہ) نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند کی موجودگی میں افغانستان ریلوے اتھارٹی اور گاما گروپ آف کمپنی کے درمیان ہرات-خواف ریلوے لائن کے چوتھے سیکشن کے دوسرے حصے کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
ہرات-خواف ریلوے کے چوتھے سیکشن کا دوسرا حصہ 47 کلومیٹر طویل ہے جس کی کل لاگت 53 ملین ڈالر ہے۔ یہ منصوبہ دو سال میں معیاری طریقے سے مکمل ہوگا۔ یہ خواف-ہرات ریلوے منصوبے کا آخری حصہ ہے، جو ایران کے رباط پاریان سے شروع ہو کر ہرات انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور انڈسٹریل زون تک پہنچتا ہے۔ اس حصے کی تکمیل کے ساتھ؛ افغانستان ایران کی اہم بندرگاہوں سے منسلک ہو جائے گا، اور ترکی ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے یورپ تک رسائی حاصل کرےگا۔ اس کے علاوہ افغانستان کی سرزمین سے گزر کر یہ وسطی اور جنوبی ایشیاء کے درمیان تجارتی لین دین بڑھانے کی بنیاد فراہم کرے گا۔
یاد رہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے فراہ، نیمروز، ہلمند اور قندھار میں ریلوے نیٹ ورک کو توسیع دینا ممکن ہو گا۔