کابل

82 کلومیٹر سڑکوں کو اسفالٹ اور کنکریٹ کیا گیا ہے۔ کابل میونسپلٹی

82 کلومیٹر سڑکوں کو اسفالٹ اور کنکریٹ کیا گیا ہے۔ کابل میونسپلٹی

سالانہ کارکردگی رپورٹ

کابل (الامارہ اردو)
کابل میونسپلٹی کے حکام نے میڈیا سینٹر میں حکومت کے احتساب پروگرام کے تحت بلدیہ کی یک سالہ سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں قوم کے سامنے رپورٹ پیش کر دی۔
کابل میونسپلٹی کے حکام نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران سڑکوں کی تعمیر کے سلسلے میں 25 منصوبے مکمل کیے گئے، جس کے تحت کل 82 کلومیٹر سڑکوں کو اسفالٹ اور کنکریٹ کیا گیا، اس کے علاوہ گزشتہ سال کے دوران 13 چوراہوں کو بھی خوبصورت انداز میں بنایا گیا ہے۔
کابل میونسپلٹی کے حکام کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران 5 نہروں کی تعمیر کا کام شروع اور مکمل کیا گیا ہے جن کی کل لمبائی 5694 میٹر ہے، کابل شہر کے کچھ علاقوں میں 7 کنویں کھودے گئے ہیں اور فاتحہ خوانی کے لئے ایک بڑے ہال کی تعمیر، دو گوداموں کی تزئین و آرائش اور چار پارکوں کی تعمیر گزشتہ سال کے دوران کابل میونسپلٹی کی دیگر سرگرمیوں میں شامل ہیں۔
ان کے مطابق کابل شہر میں مجموعی طور پر 488,751 ٹن کچرا اٹھایا گیا، 462,586 میٹر نالیوں کی صفائی کی گئی، 19,000 سے زائد مختلف صنعتوں کی چھان بین کی گئی، 199,828 ٹن ایکسپائر اشیا خورد و نوش کو ضبط کیا گیا اور 3,692 اونچی عمارتوں کا معائنہ کیا گیا جو کہ گزشتہ سال کے دوران کابل میونسپلٹی کی دیگر سرگرمیوں کا حصہ تھے۔
اس کے علاوہ سڑک کی تعمیر کے بقیہ کاموں کی تکمیل اور تعمیر کے کاموں کا آغاز، نالیوں، بازاروں اور رحمان مینا رہائشی بلاکس کے ڈیزائن کے منصوبے پر عمل درآمد یقینی بنانا گزشتہ سال کے دوران کابل میونسپلٹی کے اہم منصوبے تھے۔