فراہ

صوبہ فراہ کے ضلع بالابلوک میں 6 ملین افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل

صوبہ فراہ کے ضلع بالابلوک میں 6 ملین افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل

 

کابل ( بی این اے ) صوبہ فراہ کے ضلع بالابلوک کے علاقے سیاہ جنگل میں محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کی نگرانی اور اسلامک ریلیف انسٹی ٹیوٹ نے 6 ملین افغانی کی لاگت سے ایک چھوٹے ڈیم کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

چیک ڈیم کے افتتاح کے دوران، صوبہ فراہ کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے نمائندے انجینئر عبدالاحد “حمیدی” نے باختر نیوز کو بتایا؛ یہ چیک ڈیم یو این ڈی پی کے مالی تعاون سے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کی سربراہی اور نگرانی میں 6 ملین افغانی کی مالیت سے تعمیر کیا گیا اور تعمیراتی کام میں (2) ماہ لگے۔

دوسری جانب، فراہ میں اسلامک ریلیف انسٹی ٹیوٹ کے صوبائی مینیجر انجینئر سہراب “امینی” نے کہا کہ؛ چیک ڈیم کی لمبائی 70 میٹر اور اونچائی 5.5 میٹر ہے یہ دو ماہ میں مکمل ہوا اور 160 کے قریب لوگوں کو روزگار فراہم ہوا۔

واضح رہے کہ صوبہ فراہ میں اسلامک ریلیف انسٹی ٹیوٹ کے پاس اس صوبے کے اضلاع بالابلوک، بکواہ اور خاکسفید میں تعمیراتی شعبے میں کل (7) منصوبے شروع کیے گئے اور وہ تمام کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے تھے۔