کابل

قازقستان کا افغانستان میں کا کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

قازقستان کا افغانستان میں کا کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

 

کابل (الامارہ) وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور سے قازقستان کے نائب وزیراعظم سیرک زومانگرین کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون کے علاوہ مختلف شعبوں بالخصوص افغانستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے قازق وفد کو افغانستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ : الحمدللہ افغانستان برسوں کی بد امنی کے بعد مجموعی امن اور خودمختاری حاصل ہے۔ یہ بہت خوشی کا مقام ہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان اس اقتصادی اور تجارتی اجلاس میں موجود ہیں۔
وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے کہا کہ : خوش قسمتی سے افغانستان میں معدنی وسائل جیسے سونا، لوہا، تانبا، اینٹیمونی اور ملک کے مختلف حصوں میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ امن وامان کی بہتر صورتحال اور اداروں کے کام میں شفافیت افغانستان کے لیے بہترین موقع ہے کہ قازقستان جیسے دوست ملک کے ساتھ اپنے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دے اور مختلف شعبوں کے علاوہ معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے راہ ہموار کرے۔
قازقستان کے نائب وزیر اعظم سیرک زومانگرین نے بھی وزارت معدنیات و پیٹرولیم کی مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور افغانستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ : “قازقستان لین دین، تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کے لیے کان کنی سمیت مختلف شعبوں میں افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے ”
انہوں نے کہا دنیا میں کان کنی کے شعبے میں قازق کمپنیوں کے کام اور تجربے کی بنیاد پر، ہم کان کنی کے شعبے میں عملی کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
نیز، وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے افغانستان کے کان کنی کے شعبے میں اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے لیے قازق حکومت اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کے لیے ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔