قندھار

قندھار فٹسال مقابلے نورزاد ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر

قندھار فٹسال مقابلے نورزاد ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر

کابل(الامارہ)
نیشنل فٹ بال فیڈریشن اور قندھار فٹسال کمیٹی کے مشترکہ تعاون سے مذکورہ صوبے کے وطن اسٹیڈیم میں تین ٹیموں کے درمیان ساؤتھ ویسٹ زون فٹسال ٹورنامنٹ نورزاد ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
ان مقابلوں کا فائنل قندھار نورزاد اور نیمروز شہدا ٹیموں کے درمیان ہوا جس کے نتیجے میں قندھار نورزاد ٹیم نے حریف ٹیم کو 3-1 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی ۔
ان مقابلوں کا مقصد فٹسال مقابلے کو فروغ دینا تھا۔آخر میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو کپ اور بہترین کھلاڑیوں کو میڈلز اور تحائف بھی دیے گئے۔