ننگرہار، ایک سال میں چھ سو سولہ چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد

ننگرہار، ایک سال میں چھ سو سولہ چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کابل (بی این اے) ننگرہار کے محکمہ معیشت و تجارت اور محکمہ دیہی بحالی و ترقی کے سربراہان نے صحافیوں سے ملاقات میں اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ باختر نیوز ایجنسی کے مطابق اس کانفرنس میں ننگرہار دیہی ترقی کے سربراہ […]

ننگرہار، ایک سال میں چھ سو سولہ چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد

کابل (بی این اے) ننگرہار کے محکمہ معیشت و تجارت اور محکمہ دیہی بحالی و ترقی کے سربراہان نے صحافیوں سے ملاقات میں اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
باختر نیوز ایجنسی کے مطابق اس کانفرنس میں ننگرہار دیہی ترقی کے سربراہ مولوی قسمت اللہ مبارز نے کہا گزشتہ سال اس صوبے میں تین سو چورانوے منصوبے نافذ کیے گئے جن میں سے زیادہ تر دور دراز علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے تھے۔ ان منصوبوں میں ایک ہزار پچاسی خاندانوں کو صاف پانی فراہم کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی درخواستوں پر کچھ اضلاع میں سینکڑوں منصوبے چل رہے ہیں۔
اس کانفرنس میں ننگرہار کے محکمہ معیشت و تجارت کے سربراہ مولوی امین اللہ شریف نے کہا غربت میں کمی اور نجی شعبے کو مضبوط کرنے کے میدان میں کام اور سرگرمیوں کے علاوہ، انہوں نے ننگرہار کے لیے ایک پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام بھی بنایا ہے، جس پر 12 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے، اس پروگرام میں 495 چھوٹے بڑے منصوبے شامل ہیں۔
مولوی شریف کے مطابق اس کے علاوہ لوگوں کے لیے دو سو بائیس مختلف منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر تعلیمی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دفتر میں دو سو پچیس ادارے رجسٹرڈ ہیں جن میں سے ایک سو پچھتر ملکی اور باقی غیر ملکی ادارے ہیں۔