کابل

وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک سے ایران کی وزارت زراعت کے نائب وزیر اور وفد کی ملاقات

وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک سے ایران کی وزارت زراعت کے نائب وزیر اور وفد کی ملاقات

 

کابل ( بی این اے ) وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک مولوی عطاء اللہ عمری اور نائب وزیر زراعت و لائیو سٹاک مولوی صدر اعظم عثمانی سے ایران کے نائب وزیر زراعت اور ایرانی لائیو سٹاک کے سربراہ ڈاکٹر سید مجتبی نوروزی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مولوی عطاء اللہ عمری نے کہا: “کہ افغانستان کی مناسب آب و ہوا، وسیع زمین، پانی کی وافر مقدار اور لیبرز کی بڑی تعداد وہ بنیادی چیزیں ہیں جن کو بروئے کار لاکر ایران یہاں سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھیں”

ایرانی وفد میں ایران کی وزارت زراعت کے نائب وزیر ڈاکٹر سید مجتبی نوروزی اور ایران کی لائیو سٹاک کی سربراہ محترمہ مریم جلیلی، ایران کی وزارت زراعت کے پلانٹ پروٹیکشن کے شعبہ کے سربراہ غلام محمد، صوبہ خراسان رضوی کے محکمہ زراعت کے سربراہ غلام رضا قنبری، جنوبی خراسان کے محکمہ زراعت کے سربراہ مہدی جعفری اور ایرانی صدر کے خصوصی اقتصادی نمائندے محمد مہدی جوان مرد کابل آئے ہیں جو افغانستان کی وزارت زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے حکام سے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے آغاز کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

ایرانی وفد نے افغانستان کے زرعی شعبے کے ساتھ زراعت، لائیوسٹاک، باغبانی، تحقیق، مٹی کی شناخت اور دوطرفہ تعاون کے شعبوں میں مشترکہ کام شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔