کابل،پولیس و فوجیوں پرحملہ، 3گاڑیاں تباہ، 9ہلاک

عزم جہادی آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ کابل کے چارآسیاب اور خاک جبار اضلاع میں حملہ کیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق بدھ کےروز 2015-06-03 مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے کے لگ بھگ ضلع چارآسیاب کے شاہ توت کے علاقے میں فوجی بیس کے قریب رینجر گاڑی بارودی سرنگ […]

عزم جہادی آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ کابل کے چارآسیاب اور خاک جبار اضلاع میں حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق بدھ کےروز 2015-06-03 مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے کے لگ بھگ ضلع چارآسیاب کے شاہ توت کے علاقے میں فوجی بیس کے قریب رینجر گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراکر تباہ ہوئی اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئيں۔

ضلع خاک جبار سے اطلاع ملی ہےکہ بدھ کےروز مقامی وقت کےمطابق صبح نو بجے کے لگ بھگ اللہ نظر کے علاقے میں مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی اطلاع تک جاری ہے، جس میں ہلکے و بھاری ہتھیاروں کا بھرپور استعمال عمل میں لایا جارہا ہے، جس کے نتیجے میں 9 فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہونے کے علاوہ دو فوجی رینجر گاڑیاں بھی تباہ ہوئيں۔

ذرائع کے مطابق دشمن کے جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ