کابل

کابل؛ باغ قاضی روڈ کے تباہ شدہ حصوں کی مرمت کر دی گئی

کابل؛ باغ قاضی روڈ کے تباہ شدہ حصوں کی مرمت کر دی گئی

 

کابل( بی این اے ) کابل میونسپلٹی نے ابن سینا اسپتال سے چنداوال تک باغ قاضی روڈ کے تباہ شدہ حصوں کو دوبارہ تعمیر کرلیا ہے۔
میونسپلٹی کے حکام کے مطابق اس سڑک کی مرمت سے مسافروں اور گاڑیوں کے آمد ورفت میں سہولت پیدا ہو گئی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ کابل شہر میں جن سڑکوں کے مرمت کی ضرورت ہے۔ ریسرچ کے بعد اسے بحال کرنے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کابل میونسپلٹی کا محکمہ آنے والے دنوں میں حضوری چمن اور قریبی علاقوں کی سڑکوں کے تباہ شدہ حصوں کی بحالی کا کام بھی انجام دے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کابل میونسپلٹی سڑکوں کی تباہی کو روکنے اور گاڑیوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا کرنے کے لیے سڑکوں کی مرمت کر چکی ہے۔