کابل

کابل میں 20 ملین افغانی کی لاگت سے دو ذیلی سڑکوں کی تعمیر مکمل

کابل میں 20 ملین افغانی کی لاگت سے دو ذیلی سڑکوں کی تعمیر مکمل

کابل(بی این اے )
کابل میونسپلٹی کے 22 ویں ضلع کے قلعہ محسن کے علاقے میں دو ذیلی سڑکوں کی تعمیر مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا گیا ۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں کابل میونسپلٹی کے پروگرام اور پراجیکٹس آرگنائزیشن کے سربراہ انجینئر میر الرحمن ناصری نے کہا کہ مذکورہ سب ویز 1000 میٹر لمبائی اور 5 میٹر چوڑائی پر مشتمل سیوریج نالیوں کے بشمول کابل میونسپلٹی کی جانب اور اقوام متحدہ کے پروجیکٹ سروسز آفس کے تعاون سے شہری سہولیات سے محروم علاقوں میں 3 ماہ کے عرصے میں 20 ملین افغانی کی لاگت سے بنائے گئے۔
واضح رہے کہ اس پروجیکٹ کے ذریعے درجنوں افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔