ہلمند

ہلمند سے لوہے کی سمگلنگ کے الزام میں دو افراد گرفتار

ہلمند سے لوہے کی سمگلنگ کے الزام میں دو افراد گرفتار

کابل (بی این اے) ہلمند کے مرکز لشکرگاہ میں لوہے کی اسمگلنگ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ہلمند کے ایک سیکورٹی ذریعے نے باختر نیوز ایجنسی کو بتایا دو افراد جو لوہے سے بھری گاڑی غیر قانونی طور پر بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے، سیکورٹی فورسز نے انہیں لشکرگاہ شہر کے چھٹے سیکورٹی زون ٹاپ غنڈی کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔
یاد رہے دو روز قبل ہلمند میں آٹھ افراد کو سیسا اور بوتلیں بیرون ملک اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔