غزنی و میدان حملے،3 ٹینک گاڑیاں تباہ، 21 ہلاک

سیکورٹی فورسز کےکاروان اور چوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی اور میدان صوبوں میں حملہ کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کےروز مغرب کےوقت صوبہ غزنی ضلع جغتو کے نظرقلعہ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کو مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہوا، جس کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک اور 2 رینجرگاڑیاں […]

سیکورٹی فورسز کےکاروان اور چوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی اور میدان صوبوں میں حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کےروز مغرب کےوقت صوبہ غزنی ضلع جغتو کے نظرقلعہ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کو مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہوا، جس کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک اور 2 رینجرگاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

اسی طرح عشاء کے وقت ضلع دہ یک کے مرکز کے قریب پولیس چوکی پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور عشاء کے وقت ضلع گیلان کے چیرلے کے علاقے میں چوکی پر حملے کے دوران ایک فوجی مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق منگل کےروز دوپہر سے قبل صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے عزیزاللہ خیل کے علاقے میں مجاہدین کے حملوں اور دھماکوں کے دوران ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ کمانڈر سمیت 6 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔