کابل

سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں ہنگامی جنگ بندی کے قرار داد کی منظوری سے متعلق وزارت خارجہ کا اعلامیہ

سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں ہنگامی جنگ بندی کے قرار داد کی منظوری سے متعلق وزارت خارجہ کا اعلامیہ

 

امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں ہنگامی جنگ بندی کے قرار داد کی منظوری کا خیرمقدم کرتی ہے اور حماس اور مجموعی طور پر فلسطینی عوام کے اس موقف کی تائید و حمایت کرتی ہے جس میں جنگ بندی، تمام قابض افواج کا انخلاء، غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی، بے گھر فلسطینیوں کی ان کے علاقوں میں واپسی، غزہ شہر کی تعمیر نو اور محاصرے کا خاتمہ شامل ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جلد از جلد غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور جاری بحران کا راستہ روکے۔

اس کے ساتھ امارت اسلامیہ افغانستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بااثر ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ قراردادوں سے ہٹ کر فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے منصفانہ طریقے تلاش کریں۔