اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 77 ویں نشست میں افغانستان کے متعلق بعض ممالک کے تحفظات کے حوالے سے افغان وزارت خارجہ کا اعلامیہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 77 ویں نشست میں امریکہ اور پاکستان سمیت کئی ممالک نے افغانستان کے متعلق تحفظات ا اظہار کیا کہ گویا افغانستان سے اب تک دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔ تحفظات کا اظہار ایسے وقت میں کیا جارہا ہے کہ اب تک مذکورہ فریقوں نے اقوام متحدہ میں افغانستان […]

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 77 ویں نشست میں امریکہ اور پاکستان سمیت کئی ممالک نے افغانستان کے متعلق تحفظات ا اظہار کیا کہ گویا افغانستان سے اب تک دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔
تحفظات کا اظہار ایسے وقت میں کیا جارہا ہے کہ اب تک مذکورہ فریقوں نے اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست کو ، جو افغان حکومت کا قانونی اور سیاسی حق ہے، حوالہ کرنے کےلیے آمادہ نہیں ہوئے ہیں۔ یہ تحفظات من گھڑت معلومات اور ذرائع پر مبنی ہے۔
اگر افغان حکومت کو یہی حق دیا جائے، یہ ایک موقع ہوگا ، تاکہ وہ حقائق جو افغانستان میں فی الحال موجود ہیں، خطے اور دنیا سے شریک کریں گے، ممکن کسی قسم تشویش کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔
امارت اسلامیہ ایک بار پھر اس خدشات کو مسترد کرتی ہے اور عالمی برادری کے سامنےاپنے مؤقف کی وضاحت کرتی ہے کہ افغان سرزمین کسی وقت بھی کسی کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی اور اس وقت یہاں کوئی مسلح گروہ موجود نہیں ہے۔
عالمی برادری غیرضروری تحفظات اور الزامات کے بجائے امارت اسلامیہ کے ساتھ مثبت بات چیت کے لیے آگے بڑھے ۔ میڈیا اور بیانات کے بجائے اپنے خیالات اور تحفظات کو آمنے سامنے ہمارے سے شیئر کریں۔