امارت اسلامیہ کی واضح  پالیسی

امارت اسلامیہ افغانستان ایک بامعنی قوت ہے۔ اس کی ملکی اور بیرونی پالیسی واضح اور اسلامی و قومی اقدار پر استوار ہے۔ امارت اسلامیہ کا پہلا ہدف ملک کی خودمختاری، جارحیت کا خاتمہ اور ملک میں افغان شمول اسلامی نظام کا قیام ہے۔ اسی طرح قومی اتحاد اور ملک کی اراضی سالمیت کو  وفادار ہے۔ […]

امارت اسلامیہ افغانستان ایک بامعنی قوت ہے۔ اس کی ملکی اور بیرونی پالیسی واضح اور اسلامی و قومی اقدار پر استوار ہے۔ امارت اسلامیہ کا پہلا ہدف ملک کی خودمختاری، جارحیت کا خاتمہ اور ملک میں افغان شمول اسلامی نظام کا قیام ہے۔

اسی طرح قومی اتحاد اور ملک کی اراضی سالمیت کو  وفادار ہے۔ ملک میں لسانی، قومی اور علاقائی تعصب کے بغیر اسلامی معاشرے کا قیام لانا چاہتی ہے۔ اسی مقصد کے حصول کی خاطر گزشتہ ڈیڑھ عشرہ سے جدوجہد کررہی ہے۔ اقتدار کے عدم انحصار پر یقین رکھتی ہے۔ عوام کا سکون اور ملک کی ترقی امارت اسلامیہ کی معاشی اہداف میں سرفہرست ہے۔ اسی لیے قومی منصوبوں کی حمایت اور شہری نقصانات کے روک تھام اس کی پالیسی کا ایک حصہ ہے۔اس کے متعلق فوجی کمیشن کی تشکلیلات میں ایک بااختیار ادارہ موجود ہے،  جو ملک کی حالیہ جنگی حالت میں شہری نقصانات کے سدباب کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔

امارت اسلامیہ علم اور علمی ترقی کا حامی قوت ہے،جہل اور خرافات کا خلاف ہے۔امارت اسلامیہ کے لیے وقار اور عزت کا معیار تقوی   اور کام و عہدے کا معیار اہلیت ہے،جس طرح اسلامی اصول کا تقاضا ہے۔

بیرونی حصے میں لاضرر ولاضرار کی پالیسی پر عملی کرتی ہے۔ کسی کو نقصان پہنچاتی اور نہ ہی کسی کو اجازت دیتی ہے کہ وطن عزیز اور امارت اسلامیہ کو  نقصان پہنچائے۔ اسی طرح  افغان سرزمین کو کسی اور کے خلاف استعمال کرنے کی خاطرہرگز استعمال ہونے نہیں دینگے۔ یہ ہمارا دعوہ نہیں، بلکہ پالیسی ہے۔

ملک کے اسلامی اور ملی مفادات کا تحفظ امارت اسلامیہ کے جہادی اور سیاسی جدوجہد کے لیے رہنماچراغ ہے۔ ہمیشہ کوشش کرتی ہے کہ اسی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمسائیہ ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ سیاسی روابط رکھے۔ ہر کسی سے دوجانبہ احترام کے بنیاد پر روابط استوار کرتے ہیں،  جس میں ہمارے جائز اہداف اور امارت اسلامیہ کو ملک کی سیاسی اور فوجی قوت کے طور پر  قدردانی کریں اور ہماری قومی اور اسلامی اہداف کے بنیاد پر ہمارے ساتھ تعامل کرتا ہو۔

امارت اسلامیہ کے تمام اراکین مذکورہ اسلامی اور ملی اہداف کے لیے جدوجہد کررہی ہیں، قربانیاں دے رہے ہیں اور  کامیابیاں حاصل کررہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دشمن کے مذموم سازشوں اور منفی پروپیگنڈوں کیساتھ ساتھ تمام حصوں میں یک مشت اور واحد قوت آگے بڑھ رہی ہے اور ان شاءاللہ ایساہی بڑھے گا۔