دبئی میں سیاسی دفتر کے اراکین کی ملاقاتوں سے متعلق ترجمان کا بیان

امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر کے اراکین ۰۶ اور ۰۷ جون کو دبئی میں بعض بااثر افغانوں سے ذاتی ملاقات کرنے والے ہیں۔ یہ معمول کا اجلاس ہے ، جو امارت اسلامیہ کےپہل میں افغانی اشخاص کے مطالبے پر تبادلہ خیال اور امارت اسلامیہ سے متعلقہ تشویش کو رفع کرنے  کی خاطر وقتافوقتا ہوتا رہتا […]

امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر کے اراکین ۰۶ اور ۰۷ جون کو دبئی میں بعض بااثر افغانوں سے ذاتی ملاقات کرنے والے ہیں۔ یہ معمول کا اجلاس ہے ، جو امارت اسلامیہ کےپہل میں افغانی اشخاص کے مطالبے پر تبادلہ خیال اور امارت اسلامیہ سے متعلقہ تشویش کو رفع کرنے  کی خاطر وقتافوقتا ہوتا رہتا ہے، تاکہ افغان کا باہمی اعتماد مضبوط ہوسکے  ، ملکی قبضہ ختم اور اسلامی نظام کے لیے راہ ہموار کی جاسکے۔عین وقت میں امارت اسلامیہ افغانستان کا سیاسی نقطہ نظر اور واضح پالیسی مختلف سیاسی، ثقافتی اور علمی اشخاص تک پہنچ پائيں، جو اظہارِحق سے استعماری دشمن کے زہریلے پروپیگنڈے کا سدباب کرسکے۔ امارت اسلامیہ نے ماضی میں بھی اسی کوشش کو جاری رکھا، تاکہ اہل وطن اور عالمی برادری کو اپنا برحق دعوت خود ہی پہنچادیں  اور افغان مظلوم عوام کی نمائندگی میں سابقہ اور موجودہ مقدس جہاد کے آرزوؤں کی تحقق کی راہ میں ملک کے مختلف طبقات کو اپنے ساتھ ملا لے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان

امارت اسلامیہ افغانستان

۱۹/ شعبان المعظم  ۱۴۳۶ھ

۰۶/ جون ۲۰۱۵ ء